umarshakir.com

آگاہی ہی .......زندگی ہے

تعارف

محمد عمر شاکر

محمد عمر شاکر کے آباو اجدا کا تعلق انڈیا کے ضلع کانگڑھ کے قصبہ ننگل سے تھا قیام پاکستان کے بعد قادرآباد گجرات میں  رہائش پذیر ہوئے بعد میں جب تھل آباد ہوا تو فتح پور کے نواحی گاوں 90 بی ڈی اے میں رہائش پزیر ہوئے 1966 میں انکے والد مھردین شاکر  نو آبادیاتی شہر چوک اعظم میں آگئے اور جنرل سٹور کا کام شروع کیا ماضی کے خونی چوک سے اب چوک اعظم کے ابتدائی آباد کاروں میں انکے والد مھردین شاکر کا شمار ہوتا وہ مزہبی شخصیت بھی تھے اور کئی مساجد مدارس کے بنیاد اور تعمیر شروع کرائی 

ایجوکیشن

بعد آزاں جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے تحت سیکنڈری بورڈ فیصل آباد میں فاضل عربی کا امتحان پاس کیا بعد آزاں جامعہ عائشہ صدیقیہ کوہاٹ کینٹ میں شھادۃالعالمیہ کا امتحان پاس کیا
بعد آزاں محمد عمر شاکر چوک اعظم میں تعلیم و تدریس سے منسلک ہو گے اور علامہ اقبال آئیڈیل سکول کا قیام عمل میں لایا اسی دوران میدان سیاست میں بھی دلچسپی لی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ کنوینئیر بھی رہے

نیوز

محمد عمر شاکر ابتک نیوز روز نامہ 92 ملتان روز نامہ پاکستان ملتان اور سب ایڈیٹر روزنامہ لیہ ٹوڈے سے منسلک ہیں انہوں نے لاہور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے تحت ہونے والی جرنلسٹس ورکشاپس میں شرکت کی۔۔۔۔۔


بعد آزاں 2005 میں بلوچستان میں کنسٹرکشن کمپنی میں چلے گے اور کوئٹہ چمن کچ ہرنائی قلات مستونگ میں رہے بعد آزاں 2009 میں والد کی وفات کے بعد واپس چوک اعظم آ گئے
والد کے کاروبار سے منسلک ہو گے بعد آزاں شعبہ صحافت کالم نگاری اور سماجی کاموں سے سے منسلک ہوگئے
روز نامہ اوصاف ملتان سے منسلک ہو گے

این این آئی اور
آئی این پی نیوز ایجنسی سے بھی منسلک رہے

روز نامہ سنگ سفر ملتان کے بھی نیوز ایڈیٹر رہے

بعد آزاں محمد عمر شاکر روز نامہ پاکستان ملتان سے منسلک ہوئے۔۔۔۔

روزنامہ سنگ بے آب لیہ کے ڈپٹی ایڈیٹر بھی رہے۔

محمد عمر شاکر 2013 میں پریس کلب چوک اعظم کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ان کے دور میں کئی نامور ملکی غیر ملکی شخصیات جن میں عابد شیر علی لیاقت بلوچ اور ابرارالحق نمایاں ہیں پریس کلب تشریف لائیں

محمد عمر شاکر 2014 میں ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کے ممبر اور ممبر مجلس عاملہ بھی منتخب ہوئے

فلاحی کام

محمد عمر شاکر نے والد اور چھوٹے بھائی محمد عبداللہ کی وفات کے بعد کاروبار کیساتھ جہاں صحافت اور کالم نگاری میں رضاکارانہ تربیت دے رہے تھے وہیں سماجی کاموں کی طرف بھی توجہ دینا شروع کر دی
لاوارث لاشوں کی تدفین کےلیے دو کنال کا احاطہ مختص کیا جہاں وہ کسی بھی ملنے والی لاوارث لاش کو غسل نماز جنازہ کے بعد دفن کرتے ہیں

انکی تدفین کے بعد انکے ورثا تک رسائی کے لیے الیکٹرانک پرنٹ اور سوشل میڈیا سمیت سرکاری اداروں سے بھی معاونت لی جاتی ہے
محمد عمر شاکر نے چوک اعظم پر جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے قرآن محل کی بھی تعمیر کی جس کا افتتاح چئیرمین قرآن بورڈ مفی علامہ غلام محمد سیالوی نے مورخہ۔۔۔۔۔ کو کیا،۔۔۔۔

محمد عمر شاکر نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی اور رجسٹرڈ کرایا

محمد عمر شاکر نے مخیر دوستوں کے تعاون سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پودے اور الیکٹریکل واٹر کوٹر لگوائے جبکہ معزور زخمی مریضوں کے لیے وہیل چیئر ایمرجنسی میں ڈونیٹ کرائی۔۔۔۔۔۔

محمد عمر شاکر نے قبرستان ملتان روڈ چوک اعظم میں مخیر دوستوں کے تعاون سے درخت لگوائے راستے بنوائے موٹریں لگوائیں اور رات کے وقت جنازہ کی تدفین کے لیے لائٹنگ کا بندوبست کرایا

محمد عمر شاکر نے مرکزی جنازہ گاہ میں رات کے وقت لائٹنگ کا بندوبست کرایا اور عرصہ دراز سے بند ٹوٹیاں بھی مخیر دوستوں کے تعاون سے چلوائیں

ایوارڈ

24 دسمبر 2022 کو اکادمی ادبیات اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم پاکستان سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف صاحب نے انٹرنیشنل رائٹر فورم کے تحت منعقد تقریب مین سماجی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا

18 جولائی 2021 ء کو منشی منظور ادبی فورم لیہ کی جانب سے صحافتی سماجی امور پر بطور اعزاز سند امتیاز سے نوازا گیا

دس نومبر 2019 ء کو صحافتی خدمات پر مرکزی میلاد کمیٹی چوک اعظم کی اعزازی شیلڈ دی گئی

ہاں نہ صرف ضلع لیہ بلکہ نواحی اضلاع سے بھی شھید قران پاک اور مقدس اوراق جمع کیے جاتے ہیں

محمد عمر شاکر بلڈ ڈونیشن مستحق خاندانوں بیوگان یتیموں طالبعلموں کی تعلیمی معاونت نلکے لگوانے سمیت مختلف رفاخی سماجی کام کرتے ہیں
محمد عمر شاکر کو ایدھی کے لقب سے بھی پکارا جاتا ہے رفاحی سماجی کاموں کے اعتراف میں انہین مختلف ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں سے کچھ یہ ہیں
محمد عمر شاکر 2018 میں شھری اتحاد کے صدر رہے انکی سماجی خدمات پر انکے عہدے کی مدت پوری ہونے پر انھیں شھری اتحاد ایوارڈ 2019 سے نوازا گیا

26 مئی 2018 کو بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت چئیرمین پیس ٹو لائف محمد وقاص اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ثقلین شاہ بخاری نے سماجی خدمات ایوارڈ سے نوازا

یکم دسمبر کو اعزای شیلڈ پیس ٹو لائف سے نوازا گیا

12مئی 2019 کو پریس کلب چوک اعظم کی تقریب حلف برداری کے موقع پر صحافتی اور سماجی کاموں پر اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

24 مئی 2019 کو سماجی خدمات پر وقاص صاحب نے شیلڈ پیش کی۔۔

پریس کلب چوک اعظم کے منشی دوست محمد ہال میں محمد عمر شاکر کی سماجی خدمات کے اعتراف میں تقریب منعقد ہوئی جس میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید نے سماجی خدمات پر ایوارڈز شیلڈز اور دستار بندی بھی کی رفاقت گیلانی سمیت اہم شخصیات

بزم فکر وارانش کے تحت گورنمنٹ گرلز کالج چوک اعظم کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پر وقار تقریب مورخہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو سماجی خدمات پر ایدھی ایوارڈ سے نوازا گیا

26 جولائی 2021 آرٹس کونسل میں انٹرنیشنل رائٹر فورم کے تحت منعقدہ تقریب میں جہاں آرا تبسم صاحبہ سیکرٹری ہیومن نے ایوارڈ سے نوازا۔۔۔۔۔۔

مولانا معاویہ اعظم طارق نے 25 دسمبر 2021 کو آرٹس کونسل راولپنڈی میں سماجی صحافتی خدمات پر شیلڈ سے نوازا

محمد عمر شاکر جہاں صحافتی سماجی امور میں متحرک ہیں وہیں عمومی مسائل حل کرانے کے لیے بھی ہمہ وقت کوشاں ہیں
امن کمیٹی چوک اعظم کے 2018 سے ممبر ہیں نہ صرف بین المسالک بلکہ بین المزاہب مسائل معاملات حل کرانے کے لیے بھی کوشاں ہیں

روشنی ہیلپ لائن کی جانب سے جنوری 2023میں بھی سماجی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ سے نوازا گیا

عہدہ

محمد عمر شاکر مصالحت کمیٹی تھانہ چوک اعظم کے بھی چئیرمین رہے۔۔۔۔۔۔

چوک اعظم سے معزور بچے دس گیارہ سال چوبارہ یا لیہ سخت موسموں نا مساعد حالات میں جاتے یا اکثر و بیشتر معزور بچے گھر ہی مقید رہتے اس ضمن میں تمام معزور بچوں بچیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور سپیشل بچوں کے لیے پرائمری لیول سکول کی سرکاری سطح پر قائم ہوا محمد عمر شاکر اسپیشل ایجوکیشن سکول کی سکول کونسل کے ممبر بھی ہیں

محمد عمر شاکر 2018 میں شھری اتحاد کے صدر رہے انکی سماجی خدمات پر انکے عہدے کی مدت پوری ہونے پر انھیں شھری اتحاد ایوارڈ 2019 سے نوازا گیا

اسی دوران حکومت پنجاب کے تحت بین المزاہب امن کمیٹی کے صوبائی ممبر بھی رہے

پاکستان مسلم لیگ ( قائد اعظم) میں شامل ہوئے تو پاکستان مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ کے ڈسٹرکٹ صدر بھی رہے

محمد عمر شاکر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبر بھی ہیں اور انھیں با الحاظ عہدہ پرائس کنٹرول انسپکٹر کے اختیارات بھی ملے ہیں

محمد عمر شاکر اتحاد المدارس العربیہ پاکستان سے بھی منسلک رہے قبل ازیں صوبائی ناظم امتحانات بعد آزاں مرکزی ناظم امتحانات بھی رہے 

اعزاز

2010 میں انھیں اہل قلم کانفرنس لیہ میں سند امتیاز ڈپٹی کمشنر لیہ جاوید اقبال صاحب کے ہاتھوں ملی 

Scroll to Top